3 اگست 2012 - 19:30

بحرينی سيكورٹی فورسز نے رات كے ٹائم اجمتاعی سزا كی پاليسوں پر عمل درآمد كے لیے آزادی اور جمہوريت كا مطالبہ كرنے والے ۱۴ علاقوں پر حملہ كركے مقامی لوگوں كو تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔

ابنا: حكومتی سيكورٹی فورسز جن كو بحرينی عوام رات كی چمگادڑیں ، كہہ كر پكارتے ہیں ، زہريلی اور بے ہوش كرنے والی گيسوں كے ذريعے شہريوں كے تنگ محلوں اور گھروں پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔

بحرينی حكومت نے بين الاقوامی قوانين كے مطابق ممنوع قرار ديئے گئے شاٹگن چھرروں سے بھی مظاہرين كو براہ راست نشانہ بنايا ہے جس كے نتيجے میں مختلف علاقوں كے ۵ شہری شديد زخمی ہوئے ہیں جبكہ زخمی افراد سيكورٹی فورسز كے ڈر سے ہسپتال جانے سے اجتناب كر رہے ہیں جو ان كی صحت كے لیے خطرناك ثابت ہو سكتا ہے ۔

.......

/169